18 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی طاقتیں ایران سمیت دنیا کے بعض علاقوں میں خشک سالی پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کےجنوب مغربی علاقے اراک میں کمال صالح بند اور ریزروائر کی افتتاحیہ تقریب میں ایشیا اور یورپ میں گذشتہ ایک برس میں ہونےوالی بارش اور آب وہوا کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا آب و ہوا کے بارےمیں موثق اطلاعات کی بناپر یہ معلوم ہواہے کہ یورپی ملکوں نے خاص مشینوں اور آلات سے استفادہ کرتےہوئے بادلوں کو خالی کردیا ہے تاکہ بادل ایران تک نہ پہنچ سکیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اور دنیا کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا پروجکٹ بنایاگيا ہے اور ایران قانونی اداروں میں اس مسئلے کی پیروی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھناؤنا کام فوراروک دیا جائے۔ صدر احمدی نژاد نے ایران سمیت مختلف علاقوں میں خشک سالی پیدا کرنے کی یورپی ملکوں کی کوششوں کو ملکوں کے درمیاں پانی کے حوالے سے کشیدگي پیدا کرنے سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیساکہ پہلےبھی کہاجاچکاہے، آئندہ کی جنگ پانی کے بارےمیں ہوگي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت