13 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ عالمی سیاسی معاملات میں ایران ایک ترقی یافتہ ملک شمار ہوتا ہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تاریخی نقشوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران دنیا میں ایک نئي طاقت کے روپ میں جلوہ گر ہوا ہے۔ علی اکبر صالحی نے اس بات کو بیان کرتےہوۓ کہ ممکن ہے کہ بعض کے لۓ ایران کا کردار خوش آئند نہ ہو کہا کہ عالمی سیاسی معاملات میں ایران ایک ترقی یافتہ ملک سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے تاریخی نقشوں کی نمائش اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز سینٹر میں لگائي گئي ہے اور یہ نمائش سولہ مئي تک جاری رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169 

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت