ابنا: الایام اخبار کے مطابق تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے اعلان کیا ہے کہ تحریک حماس صیہونی حکومت کو ایک برس کی مہلت دیتی ہے تاکہ وہ انیس سو سڑسٹھ کی حدود میں مستقل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےبارہا اسرائيل کو آزمایا ہے لیکن اس مرتبہ انقلاب مصر اور فلسطین کی قومی مصالحت کی بناپر اور اس وجہ سے کہ صیہونی حکومت قومی مصالحت کے عمل کو ناکام بنانے کی کوشش نہ کرے ہم نے صیہونی حکومت کو ایک برس کی مہلت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے یہ معنی نہيں کہ ہم ایک سال کی مہلت کے ختم ہونے کےبعد اعلان جنگ کردیں گے بلکہ ہم مزاحمت کے نئے طریقے اپنائيں گے۔ انہوں نے کہا اگر حالات اجازت دیں تو وہ پہلی فرصت میں غزہ جائيں گے۔دریں اثناء صیہونی صدر نے کہا ہے کہ وہ بعض تحفظات کےساتھ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں لیکن وزیراعظم نیتن یاھو نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169