ابنا: پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے فائرنگ کرکےبارود سے بھری گاڑیکوتباہ کردیاگاڑی میں سوار دو خودکش حملہ آور بھی مارے گئےہیں۔ ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان امتیاز شاہ کے مطابق درابن روڈ پر سگو کے علاقے میں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کے قریب آرہی تھی۔ نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کی جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار دو خود کش حملہ آور بھی مارے گئے۔ تاہم پولیس اہل کار محفوظ رہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق بارود سے بھری گاڑی دہشت گردی کی غرض سے شہر میں لائی جارہی تھی۔ گاڑی میں 100 کلو گرام سے زاید بارودی مواد تھا۔ گاڑی کہاں سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہی تھی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ گاڑی کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار بھی تھے جو فرار ہوگئے ہیں اور جن کی تلاش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110