ابنا: مظاہرین نے بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے فوری خاتمے اور لیبیا میں نیٹو اور مغربی ملکوں کے جنگی طیاروں کے ذریعہ مسلمانوں کے قتل عام کو بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شیطانی قوتوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے اتحاد پر زوردیا ۔ اس مظاہرے میں دوسو سے زائد مسلم علماء اور مذہبی رہنماؤں بھی نے شرکت کی مظاہرے کے دوران ہزاروں شرکا نے بحرین میں شیعہ مسلمانوں کےخلاف ہورہے ظلم وستم پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بحرینی مسلمانوں پر مظالم بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لیبیا میں نیٹو کے فوجی حملوں اور بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ لکھنو کی تاریخی آصفی مسجد کے امام جمعہ اور مجلس علماء ہند کے سکریٹری جنرل مولانا کلب جواد نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور خاندان آل سعود جنگ پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہيں اور وہ لیبیا و بحرین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہيں مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ امریکہ یہ سب کچھ انسانی حقوق کی حمایت کے نام پر انجام دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ کا اس طرح کا دعوی ایسے وقت ہورہا ہے جب وہ فلسطینیوں پر صہیونیوں کے مظالم پر بالکل خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ اس مظاہرے میں اتر پردیش کے ممتاز مذہبی شخصیات اور علماء منجملہ مولانا ایوب اشرف ، قاضي شہر مفتی مولانا ابوالعرفان فرنگی محلی ، مولانا فضل الرحمن امام جمعہ ٹیلے والی مسجد اور مولانا سید محسن تقوی امام جمعہ دہلی نے بھی نے مسلمانوں کے خلاف ہورہے مظالم کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔


مہر نیوز کی رپورٹ:
لکھنؤ میں کئی لاکھ شیعہ اور سنی مسلمانوں کا بحرین اور یمن کے انقلابیوں کی حمایت میں مظاہرہ
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کل کئی لاکھ شیعہ اور سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر بحرین ،یمن اور لیبیا کے انقلابی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی غلامی چھوڑ دے تو عالم اسلام کے مسائل حل ہوجائیں گے، مظاہرین نے بحرین سے سعودی فوجیوں کے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کیا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی اخبارصحافت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کل کئی لاکھ شیعہ اور سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر بحرین ،یمن اور لیبیا کے انقلابی مسلمانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی غلامی چھوڑ دے تو عالم اسلام کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اخبار کے مطابق بحرین ، یمن اور لیبیا میں مسلمانوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں پر ہورہے انسانیت سوز اور وحشتناک مظالم کے خلاف کل لکھنؤ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے امریکہ ، سعودی عرب اور بحرین کی حکوتوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد اور آل خلیفہ مردہ باد کے نعرے لگائے، مظاہرین نے بحرین سے سعودی فوجیوں کے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کیا مظاہرین نے بینروں پر بھی آل سعود آل خلیفہ اور آل یہود کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔مظاہرین میں ممتازشیعہ عالم دین مولانا کلب جواد اور سنی علماء مولانا ابو العرفان اور مولانا ایوب اشرف کچھوچھوی شامل تھے، مقررین نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میںامریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی غلامی چھوڑ دے تو عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ مولانا کلب جواد نے مظاہرین سے خطاب میں قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل ، سعودی عرب جیسے ڈکٹیٹروں کا وہی حشر ہوگا جو نمرود، فرعون اور کفار مکہ کا ہوا تھا اور اس بارے میں اللہ تعالی کا وعدہ سچا ہے ڈکٹیٹروں کو شکست اور مظلوموں کو فتح نصیب ہوگی انھوں نے تمام مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ متحد ہوکر امریکہ اور اسرائیل نواز عرب ڈکٹیٹروں کے خلاف آواز بلند کریں اور یمن ، لیبیا اور بحرین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہ رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110