21 مارچ 2011 - 20:30

رہبر انقلاب اسلامی نےنوروز کے فلسفے اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور علاقے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ علاقے کے عوام کی اسلامی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گي اور علاقے میں امریکہ کی شکستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔رہبر

ابنا: رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی شکستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال تیرہ سو نوے کے آغاز کے موقع پر پیر کے روز مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے عظیم اجتماع سے خطاب فرمایا

۔اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نےنوروز کے فلسفے اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور علاقے میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ علاقے کے عوام کی اسلامی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گي اور علاقے میں امریکہ کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مصر، تیونس ، لیبیا اور بحرین میں رونما ہونے والے واقعات کو بہت اہم قرار دیا اور فرمایا کہ اس عرب اور اسلامی علاقے میں بنیادی تبدیلی رونما ہورہی ہے جو امت مسلمہ کی بیداری کی علامت ہے۔آپ نے فرمایا کہ مصر ، تیونس اور دیگر ممالک میں جو چیز عوام کو میدان میں کھینچ لائي وہ ان کی عزت و وقار کا مسئلہ تھا کیونکہ ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں ان کی عزت نفس مجروح ہوگئي تھی۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقے کے حالات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کے سلسلے میں فرمایا کہ علاقائی مسائل کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف مسلمان اور مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع اور ڈکٹیٹروں کی م‍خالفت پر مبنی واضح موقف ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں امریکہ اور مغرب کی روش کو خباثت آمیز اور فریبکارانہ قراردیا اور فرمایا کہ علاقے میں امت اسلامی کی شروع ہونے والی تحریک اسلامی اہداف کی طرف گامزن ہے اور وعدۂ الہی کے مطابق کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔/110

تفصیل کے لئے یہاں رجوع فرمائیں:

- آيت اللہ العظمی خامنہ ای: عوام اگر شیعہ ہیں تو بحرین کے واقعات پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی