19 مارچ 2010 - 20:30

خاندان آل السعود کے بعد خاندان آل الصباح نے بھی اپنی فورسز بحرین کی صدائے انقلاب بجھانے اور آل خلیفھ کو بچانے کے لئے بحرین روانہ کردی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورت کی مطابق بحرین کی آل خلیفہ خاندان کو بچانی اور بحرین کی انقلابی عوام کو کچلنی کے لئے آل السعود کی فورسز بحرین پہنچنی کی بعد کویتی آل الصباح خاندان نے بھی اپنی فوج بحرین بھیج دی ہی جو بحرین میں عوامی انقلاب کو کچلنی کے لئے سعودی عرب کی زیر سرپرستی کاروائیان کری گی. بحرینی بادشاہ کی قریبی روزنامی نے لکھا ہے کہ اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے خلیج فارس تعاون کونسل کی فوجین بحرین بھیج دی گئی ہیں۔ خلیج کی چھوٹی ریاستوں کی جانب سے ایک خلیجی ملک میں ہی فوجی بھیجنے کا یہ پہلا واقعہ سعودی عرب کو عوامی انقلاب سے درپیش خطرات ظاہر ہونے کے بعد رونما ہوا ہے۔ بحرین میں عوامی انقلاب سعودی عرب کے لئے خاص طور پر خطرناک تصور کیا جاتا ہے چنانچہ بحرین میں انقلاب کا آغاز ہوتے ہی سعودی حکمرانوں نے بحرین کے بادشاہ کو پیغام دیا تھا کہ اگر وہ ملک میں امن و امان بحال کرنے سے عاجز ہوئے تو سعودی فورسز بحرین پر چڑھ دوڑیں گی۔ بحرین اور سعودی عرب کے درمیان وسیع سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں اور سعودی خاندان آل خلیفہ خاندان کا سب سے اہم مالی حامی ہے۔ دوسری جانب سے سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے الشرقیہ کے عوام کے بحرینی عوام کے ساتھ قریبی رشتے ہیں اور یہ امر بھی آل السعود خاندان کے لئے باعث تشویش ہے کہ کہیں سعودی عوام اپنے بحرینی رشتہ داروں سے متأثر ہوکر ان کے خلاف تحریک شروع نہ کریں اور سعودی خاندان کو آل خلیفہ کی صورت حال سے دوچار نہ کردیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110