ابنا: مظاہرین نے حکومت کے خلاف اور آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کیا۔یادرہے بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا تعینات ہے ۔ بحرین کے عوام چودہ فروری سے حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں اور حکومت کی سرنگونی اور آئين کی تبدیلی چاہتےہیں۔ امریکی مبصر اور تجزیہ نگار علی الاحمد نے کہا ہے کہ واشنگٹن، وابستہ اور ڈکٹیٹر حکومتوں کا حامی ہے۔علی الاحمد نےپریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وہائٹ ہاوس کو عوام کے حقوق کی کوئي فکر نہیں ہے اور اس کے لئے سب سے اہم مسئلہ تیل ہے۔ اس امریکی تجزیہ نگارنے کہا کہ مشرق وسطی میں امریکہ کی خارجہ پالیسی ڈکٹیٹروں کی حمایت کرنے پر استوار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ھدف ملکوں کے ذخائر کو لوٹنا اور ان کی دولت و ثروت کوغصب کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110