5 مارچ 2011 - 20:30

لیبیاکی انقلابی تحریک کوکچلنےاوراس ملک کےڈکٹیٹرقذافی کی مددکےلئے صیہونیوں کاایک گروپ لیبیا پہنچا ہے۔

ابنا: المحیط نیوزایجنسی نے آج رپورٹ دی ہےکہ عوامی مظاہروں کوکچلنےمیں مہارت رکھنےوالی صہیونی ریاست کی یہ ٹیم ایک ہوائی جہاز سےسرت ایئرپورٹ پر اتر کر لیبیامیں داخل ہوئي ہے اور اس کامقصد مظاہرین کو کچلنا اور کرنل قذافی کی مدد کرنا ہے۔اس صہیونی ٹیم کےپاس عوامی مظاہروں کو کچلنےاور شب وروز فضائی اورزمینی نگرانی اور کنٹرول کےلئےجدیدترین سازوسامان موجود ہے۔المحیط کی رپورٹ کےمطابق اکثر عرب اورمغربی ملکوں کی جانب سے مظاہرین کی حمایت کے بعد معمرقذافی اوراس کے بیٹے سیف الاسلام نےاپنی بقاء کےلئے صہیونی ریاست سے مدد کی اپیل کی ہے۔واضح رہےکہ ڈکٹیٹر قذافی کےخلاف عوامی تحریک اور مظاہرے گذشتہ بیس دنوں سےجاری ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔

/110