ابنا: ادھر لیبیا کے مستعفی وزیرداخلہ عبدالفتاح یونس نے جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طرابلس کے باشندوں کو قذافی کے کارندوں سے نجات دلائيں۔ لیبیا کی فوج میں آپریشن کمانڈر عبدالسلام الحاسی انقلابیوں سے جاملے ہيں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر الحاسی نے فوج کے تمام افسروں سے اپیل کی کہ عوام کے ساتھ شامل ہوجائيں ۔ اطلاعات ہیں کہ شہر زاویہ میں فوج عوام کی صفوں میں شامل ہوگئي۔ ادھر اقوام متحدہ میں لیبیا کے سفیر نے قذافی کے ہاتھوں عوام کے قتل عام پراحتجاج کرتےہوئے استعفی دیدیا ہے۔ اقوام متحدہ سے موصولہ اطلا عات کے مطابق محمد شلقم نے عوام کے خلاف قذافی کی تشدد آمیز کاروائيوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے عھدے سے استعفی دیدیا۔ تہران میں بھی لیبیا کے سفیر نے استعفی دے دیا ہے اور قذافی سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اقتدار سے ہٹ جائيں۔ تہران میں لیبیا کے سابق سفیر سعد مجبر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ لیبین عوام اپنے ملک کے امور چلانے کی صلاحیت رکھتےہیں۔ یادرہے مختلف ملکوں اور اقرام متحدہ میں لیبیا کے سفیروں نے قذافی کے تشدد آمیز طریقوں پر احتجاج کرتےہوئے استعفے دے دئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110