23 فروری 2011 - 20:30

لیبیا کے ڈکٹیٹر اور خونخوار صدر کرنل قذافی نے لیبیائی عوام کے خلاف وحشیانہ کارروائی کرکے اپنا خوفناک اور بھیانک چہرہ دکھا دیاہے۔

ابنا: اخبار کے مطابق قذافی کا اصل چہرہ قتل و غارت گری کا آئینہ دار ہے اور اس  نے عوامی احتجاج کی لہر کو کچلنے کے لئے اپنے حقیقی اور وحشتناک روپ سے استفادہ کیا ہے اخبار کے مطابق یورپ اور امریکہ قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قذافی کا جانشین دیکھنا چاہتے تھے لیکن عوامی انقلابی لہر نے مغربی ممالک کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے۔ مغربی ممالک کی اب بھی لیبیا کے تیل پر نگاہیں لگی ہوئی ہیں اور اسی لئے وہ لیبیا میں عوامی قتل عام پر خاموش تماغشائی بنے ہوئے ہیں۔

........

/110