5 فروری 2011 - 20:30

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، ایک طرف سے مبارک ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں تو دوسری سے امریکی ہر روز نئے موقف کا اعلان کرتے ہیں۔ امریکیوں کی جانب سے تبدیلی کے عمل کے جلد از جلد آغاز کے مطالبے کے بعد امریکی ایلچی نے ایک بار پھر متضاد موقف اپناتے ہوئے انتقال اقتدار کا عمل مکمل ہونے تک حسنی مبارک کے برسر اقتدار رہنے کا فیصلہ سنادیا ہے جس کے بعد ملین مارچوں میں شریک مظاہرین کے نعرے بھی تند و تیز ہوگئے ہیں اور ان کا لب و لہجہ بھی ان کے شدید غم و غصے کا ثبوت ہے۔

ذیل میں درج نعرے مصری انقلابیوں کے آج کے نعرے ہیں:

"الموت لامریکا = مردہ باد امریکہ"

"یا جبان یا مبارک ، ارحل ارحل = اے مبارک اے بزدل دفع ہوجاؤ دفع ہوجاؤ!" ؛

"النہاردة بمیدان التحریر ، بکرة بمسجد الاقصی = آج میدان التحریر میں کل مسجد الاقصی میں"؛

"الشعب یرید محاکمة السفاح = قوم خونریز قاتل پر مقدمے کے خواہاں ہے"؛

"ثورتنا ثورة شعبیة = ہمارا انقلاب ایک قومی انقلاب ہے"۔

"چھوٹی اور جزوی راہ حل ہمیں دھوکا نہیں دے سکتی"؛

"اے مبارک! نکلنے اور نکالے جانے میں ایک صورت کا انتخاب کرو"؛

نیز گذشتہ روز کے نعروں کا اردو ترجمہ ملاحظہ ہو:

"طاغوت کے چلے جانے تک استقامت کریں گے"؛

"سرنگون باد فرعون  ـ سرنگون باد فرعون"؛

"زندہ باد انقلاب ، سرنگون باد مبارک "؛

"فتح تک تھوڑے سے صبر کا فاصلہ باقی ہے"؛

"یہ فوج مصری فوج ہے مبارک کی فوج نہیں ہے"؛

"اللہ اکبر، انقلاب مصر شکست نہیں کھاتا"؛

"شہادت اور کامیابی ـ انقلاب کامیابی تک"؛

"ایمرجنسی کو مسترد کرتے ہیں کرفیو کو مسترد کرتے ہیں"؛

"کئی عشرے صبر کیا چند ہی ساعت باقی ہیں"؛

"اے مصر کی فوج! طاغوت کا تختہ الٹ دو"؛

"سرنگون باد پٹھو اور غلام حسنی مبارک"؛

"جو حق کو دیکھ کر بھی خاموش رہے وہ گونگا شیطان ہے"؛

"شہیدوں کا خون پامال نہیں ہونے دیں گے"؛

"آزادی کا سورج طلوع کرے گا اور قوم کی خواہش حاکم ہوجائے گی"؛

"مبارک کو فوری طور پر ہمیشہ کے لئے سرنگون ہونا چاہئے"؛

"مبارک غیرقانونی ہے"؛

"مجلس شوری اور مجلس خلق جعلی ہیں انہیں تحلیل ہونا چاہئے"؛

"انقلاب کے شہید فرزندوں کے قاتلوں پر مقدمہ چلنا چاہئے" اور

"قومی دولت کے بدعنوان لٹیروں پر فوری طور پر مقدمہ چلنا چاہئے"

۔۔۔۔۔۔۔

/110