31 جنوری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں عوامی مظاہرے علاقے میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت اور غیرعوامی حکومتوں کے خاتمے کی علامت ہيں ۔

ابنا: وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے شمالی افریقہ و مشرق وسطی کے بعض ممالک منجملہ مصر میں جاری احتجاجی مظاہروں اور عوامی انقلاب کے کے تعلق سے ایران کے موقف کے بارے میں کہا کہ تیونس اور مصر کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ علاقے پر سامراجی طاقتوں کے تسلط کا زمانہ گذرچکا ہے اور عوام اب اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہيں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مصر کے بارے میں امریکہ کے بعض حکام کے متضاد اور بوکھلاہٹ کے عالم میں دئے جانےوالے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مصر کے عظیم، انقلابی اور تاریخ ساز عوام ایک اسلامی مشرق وسطی کو وجود میں لانے کے سلسلے میں جو علاقے کی سبھی حریت پسند اقوام سے متعلق ہے، اپنا کردار اچھی طرح سے ادا کریں گے ۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ مصر کے عوام نے ثابت کردیا کہ اب وہ صہیونی حکومت کے مظالم کے مقابلےميں خاموش نہيں بیٹھ سکتے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے عوام بھی دنیا کے سبھی حریت پسند عوام کی طرح مصری عوام کی تحریک کی حمایت اور اس تحریک میں شہید ہونےوالوں کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہيں ۔

.........

/110