13 دسمبر 2010 - 20:30

لبنان کے وزیر مملکت براے ترقیاتی امور محمد فنیش نے کہا ہےکہ رفیق حریری قتل کیس میں جھوٹے گواہوں کے مسئلے کو کابینہ میں پیش کئے جانے سے حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

ابنا: حزب اللہ کے رکن پارلیمان محمد فنیش نے کہا کہ اگر کابینہ میں جھوٹے گواہوں کا مسئلہ پیش کیا جائے تو حزب اللہ اس میں شرکت کرے گي اور اس سے پہلے کسی طرح کے مسئلے کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا کیونکہ یہ ہمارا حق ہے اور قومی مصلحت بھی اس کی متقاضی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپوزیشن کو کابینہ کے تعطل کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں خود کابینہ کے تعطل کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ جھوٹے گواہوں کا مسئلہ کابینہ میں پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ رفیق حریری قتل کیس ٹربیونل امریکہ اور صہیونی ریاست کے دباؤ میں جھوٹے گواہوں کے سہارے حزب اللہ کو رفیق حریری قتل کا ذمہ دار قرار دینا چاہتا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں جنہیں آٹھ مارچ سے موسوم گروہ کہا جاتا ہے وہ چاہتی ہیں کہ کابینہ جھوٹے گواہوں کے مسئلے کو سپریم کورٹ بھیجے تاکہ حقیقت آشکار ہوسکے لیکن ابھی تک کوئي اقدام نہیں ہوا ہے۔

.......

/110