13 دسمبر 2010 - 20:30

لاہور میں محرم الحرام کے دوران مجالس کا اہتمام کیا گیا ،مجالس میں نواسہ رسول کی حق کے لیے دی جانے قربانی کی شان بیان کی گئی۔

ابنا: لاہور کے مختلف علاقوں میں مجالس کا سلسلہ جاری رہا جس میں عاشقان نواسہ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان مجالس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مجالس میں نوحہ خوانی کی گئی اور حضرت امام حسین کی حق کے لیے دی جانے والے عظیم قربانی کو بیان کیا گیا۔مجالس کے موقع پر سیکورٹی کے موثر اقدامات کیے گئے تھے اور مام باگاہوں میں داخل ہونے سے پہلے ہر کسی کی تلاشی لی جاتی رہی۔سیکورٹی کے پیش نظر امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔........

/110