حکومت قانون کی رہنما سمیرہ الموسوی نے کہا کہ ایاد علاوی نے سعودی عرب کا سفر کیا ہے تاکہ وہ سعودی عرب کی مدد سے عراق میں صدر کا عھدہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نےکہا کہ ایاد علاوی کو عراق کے حقائق تسلیم کرلینے چاہیں اور کسی دوسرے ملک کا سفر کرنےسے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح وہ علاقے کی حکومتوں کو کھلم کھلا عراق کے امور میں مداخلت کرنے کا موقع دے رہےہیں۔ یادرہے سعودی عرب نے کچھ دنوں قبل العراقیہ کے ارکان کو دس ملین ڈالر دینے کی بات کی تھی اور العراقیہ کے اراکین سے کہا تھا کہ وہ اسی فہرست میں شامل رہیں۔ بعض رپورٹوں سےپتہ چلتا ہے العراقیہ فہرست میں اختلاف ہوگيا ہے اور لوگ اس سے نکل کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110