9 اکتوبر 2010 - 20:30

عراق میں امریکی افواج کی فوجی کاروائيوں کے خاتمے کے اعلان کے باوجود امریکی فضائیہ کے 6000 اہلکار بدستور عراق میں تعینات ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق امریکہ کی ایر فورس نے اعلان کیا ہےکہ نہ صرف یہ کہ عراق میں ان کی سرگرمیاں کم نہیں ہوئي ہیں بلکہ بعض مسائل میں پہلے سے بھی زیادہ مداخلت کر رہے ہیں۔ فاکس نیوز کے مطابق یہ 6000 فوجی ان 50000 فوجیوں کے علاوہ ہیں جو عراق میں موجود ہیں۔ امریکہ عراقی افواج کی تربیت کے بہانے عراق میں اپنے فوجی باقی رکھنا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110