9 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصاد شمس الدین حسینی نے کہا ہےکہ نئي پابندیوں کےبعد ملک مزید مستحکم ہوا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں سے ملک پر کوئي اثر نہيں پڑا ہے۔ سید شمس الدین حسینی نے واشنگٹن میں آئي ایم ایف کے اجلاس کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے اعتماد اور بلند ہمتی کا مظاہرہ کرتےہوئے کہا کہ اگرچہ پابندیوں سے کچھ مسائل پیدا ہوئے لیکن جب عوام اپنے مسائل حل کرلیتےہیں تو وہ طاقتور ہوجاتے ہیں اور آج ہمارا ملک پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی سطح پر لین دین میں کوئي پریشانی لاحق نہیں ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110