2 اکتوبر 2010 - 20:30

مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں تعلیم دشمن شدت پسندوں نے دو اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: طَلَبُ الْعِلْمِ فَريضَةٌ عَلى كُلِ مُسْلِمٍ و مسلمة.

بتحقیق علم طلب کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے مسعود زیارت کلے میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ک دھماکا خیز مواد سے اڑادیا۔ ضلع بھر میں اب تک 53 اسکولوں کو شدت پسندوں کے ہاتھوں نقصان پہنچا ہے۔

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم: اطلبوالعلم ولو بالصین

علم حاص کرو چاہے اس کے لئے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے

ادھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلار زئی میں بھی رات گئے شدت پسندوں نے ماندن کے علاقے میں بوائز پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے اڑدیا جس کے بعد ضلع بھر میں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110