اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر حضرت سیدالشہداء ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے فنی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ حرم کے نئے صحن اور نئے صحن کی طرف کھلنے والے حصے میں نئے آویزاں کئے جارہے ہیں۔ عقیل التمیمی نے ان فانوسوں کی کمیابی کے بارے میں کہا: یہ فانوس جمہوریہ چیک میں طبیعی کرسٹل سے تیار کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا: ان فانوسوں کی لمبائی ایک میٹر اور 90 سینٹی میٹر، ہر فانوس میں قمقموں کی تعداد 132 اور ہر فانوس کا وزن 500 کلوگرام ہے۔ التمیمی نے مزید کہا: 78 فانوس خرید لئے گئے ہیں جن میں سے 56 فانوس صحن شریف کے اندر اور باقی حرم مطہر کے دیگر حصوں میں آویزاں کئے جائیں گے۔ ........./110



