اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد فضل اللہ، جو بزرگ عالم دین اور مرجع تقلید تھے، آج صبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے کے ایک ہسپتال میں دار فانی سے کوچ فرما گئے۔
آیت اللہ سید محمد فضل اللہ جگر کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے کہ چند گھنٹے قبل بیماری کی شدت کی وجہ سے ظبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور عالم فانی کو الوداع کہہ گئے۔
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی اور اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا اس جان سوز خبر پر حضرت امام زمانہ (عج)، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، لبنان کے بہادر عوام، مسلمین جہان اور مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتی ہیں۔
......................
/152
تصویری رپورٹ: