اہلِ بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، میڈرڈ میں گزشتہ دو روز کے دوران یورپی اور دنیا کے دیگر ممالک کی ممتاز پارلیمانی، سیاسی، قانونی اور علمی شخصیات کی شرکت سے منعقد ہونے والے اجلاس میں، فلسطین کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیزے کی موجودگی میں، اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ عوامی حمایت اور سیاسی مذمت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کیے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق، اجلاس کے شرکا نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسلحے کی برآمدات روکنے، جنگی جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات چلانے، قابضین کا قبضہ ختم کرانے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کے حقوق کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کے مختلف نشستوں میں غزہ کی پٹی کی مسلسل تباہ کن صورتِ حال، یہودی بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کے پیش نظر اسرائیلی حکومت کے جرائم کے حوالے سے یورپی ممالک کی سیاسی اور قانونی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔
شرکا نے واضح کیا کہ یورپی ممالک کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنا فوجی تعاون ختم کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ