18 نومبر 2026 - 20:14
انصار اللہ کی فتوحات: یمن کا بڑا رقبہ سعودی گماشتوں سے آزاد / آل سعود تناؤ سے پسپائی تک - 2

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ انہوں نے "وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِیطٌ" آپریشن کے دوران یمن کا 7100 مربع کلومیٹر مقبوضہ علاقہ سعودی اجرتیوں سے آزاد کرا ایا گیا ہے۔ اس کامیابی نے ـ یمن کے اندرونی، علاقائی اور عالمی تجارت کی سطحوں پر جنگ کے دائرہ کار، نتائج اور اثرات کے بارے میں ـ نئے سوالات اٹھا لئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ رواں ماہ 17 نومبر کو صنعاء نے اعلان کیا کہ "وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِیطٌ" آپریشن "لحج" اور "تعز" کے 10 اضلاع پر کنٹرول پر منتج ہؤا ہے جن کا رقبہ تقریباً 7100 مربع کلومیٹر ہے؛ یہ ایک اور کامیابی ہے جو ریاض کے آپشنز اور باب المندب کے بارے میں اس کی نقل و حرکت پر دباؤ بڑھا سکتی ہے، کیونکہ یمن کی مسلح افواج کی یہ میدانی پیشقدمی اس آبنائے "باب المندب" اور اس آبی گذرگاہ پر ان کے مزید کنٹرول کا راستہ ہموار کرتی ہے۔

دوسرا اور اخری حصہ:

یمن کے الاعلام الحربی کی جانب سے کل جاری کردہ نقشے کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعز صوبے کے "جبل حبشی"، "المسراخ"، "المعافر"، "المواسط"، "الشمايتین"، "سامع" اور "الصلو" اضلاع کے علاقے نیز "الوازعیه" اور "حیفان" کے کچھ حصے اب اس ملک کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہیں۔ لحج صوبے میں بھی، یہ نقشہ "المقاطره"، "المضاربه"، "رأس العاره" اور "طور الباحه" کے کچھ حصوں پر مشتمل کرتا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی عدن میں سعودی حمایت یافتہ نام نہاد 'حکومت'، سے وابستہ فوجی اور حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یمن کی مسلح افواج نے "المقاطره" اور "المضاربه" کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا اور عدن سے 60 کلومیٹر دور واقع "خرز" فوجی کیمپ تک پہنچ گئی ہیں۔

عسکری امور کے ماہر، بریگیڈیئر "عابد الثور" نے المیادین نیٹ ورک سے گفتگو میں حالیہ پیشرفت کو یمن کی مسلح افواج کی ظاہری پسپائی سے جوڑا؛ ایسا اقدام جو درحقیقت تعز شہر کے محاصرے کے لئے ایک تدبیری چال تھی۔ رپورٹس خود تعز شہر کے محاصرے کی نشاندہی کرتی ہیں، جبکہ اس صوبے کے مختلف حصوں میں مزید پیش قدمیاں بھی ہوئی ہیں۔

اس فوجی بریگیڈیئر نے اس کامیابی کا تجزیہ کرتے ہوئے زور دیا کہ اب خلیج عدن میں کوئی بھی حرکت یمن کی مسلح افواج کے براہ راست کنٹرول اور ان کی فائرنگ کی زد میں میں ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے بیان میں "60 بریگیڈوں پر مشتمل 12 ڈویژنوں کی شکست اور تباہی نیز سینکڑوں گاڑیوں اور بکتربند یونٹوں کی تباہی، ناکارہ ہونے یا قبضے میں آنے، کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور سازوسامان کے ضبطی" کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

میڈیا کوریج بھی ان میدانی پیشقدمیوں اور بعض ٹھکانوں کے خالی ہونے کی تصدیق کرتی ہے؛ یہ واقعہ صنعاء کے اعلان کردہ مقصد یعنی ان علاقوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ہم آہنگ ہے جن سے حملے شروع ہوتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: فتانہ غلامی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha