17 نومبر 2026 - 10:48
جنگ یمن میں وہابیت کا احیاء!، ایک آپریشن شیعہ سنی جنگ بھڑکانے کے لئے! + ویڈیو

خطے کے امور کے تجزیہ کار "کیوورک الماسیان" ـ جو داعش کو سعودی عرب کا جغرافیائی-سیاسی اثاثہ سمجھتے ہیں ـ کہتے ہیں: جنگ یمن کے عین موقع پر وہابیت کے احیاء کو ایک فطری عمل نہیں بلکہ ایک انٹیلی جنس-سیکورٹی کاروائی سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس پراجیکٹ کا مقصد تکفیری سوچ کو دوبارہ زندہ کرنا، یمن کو شیعہ-سنی جنگ کا میدان بنانا  اور انصار اللہ کے خلاف لڑنے کے لئے زیادہ سے زیادہ انتہاپسند قوتوں کو منظم کرنا ہے، ایسا پروجیکٹ جسے 'خطے میں آل سعود کی مداخلت' کے جانے پہچانے ماڈل کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ خطے کے امور کے تجزیہ کار اور سیریانا انالیسز کے سی ای او "کیوورک الماسیان" (Kevork Almassian) ـ جو داعش کو سعودی عرب کا جغرافیائی-سیاسی اثاثہ سمجھتے ہیں ـ کہتے ہیں: جنگ یمن کے عین موقع پر وہابیت کے احیاء کو ایک فطری عمل نہیں بلکہ ایک انٹیلی جنس-سیکورٹی کاروائی سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس پراجیکٹ کا مقصد تکفیری سوچ کو دوبارہ زندہ کرنا، یمن کو شیعہ-سنی جنگ کا میدان بنانا  اور انصار اللہ کے خلاف لڑنے کے لئے زیادہ سے زیادہ انتہاپسند قوتوں کو منظم کرنا ہے، ایسا پروجیکٹ جسے 'خطے میں آل سعود کی مداخلت' کے جانے پہچانے ماڈل کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

ویڈیو کی تفصیل:

لوگ عام طور پر مشرق وسطیٰ میں بنیادپرستانہ نظریات کے بارے میں بات کرتے ہیں جن میں سے ایک صہیونیت ہے، اور یہ درست ہے، لیکن وہابیت نے پورے خطے میں انتہائی تخریبی اور تباہ کن کردار ادا کیا ہے۔

وہابیت نے 1980 کی دہائی میں سوویت اتحاد کے خلاف لڑنے کے لئے، ملٹی نیشنل مجاہدین کو افغانستان بھجوایا۔

2018ع‍ میں محمد بن سلمان نے اعتراف کیا کہ "امریکہ نے ہمارے ملک کو مشن دیا تھا کہ وہ وہابی نظریئے کو ـ سوویت اتحاد کے خلاف ایک ٹھوس قوت کے طور پر کمیونسٹ سوویت اتحاد کے خلاف ـ پورے خطے میں فروغ دے۔"

محمد بن سلمان نے دعویٰ کیا کہ وہ مزید بالادستی کے خواہاں اس نظریئے کو نام نہاد اسلامی مدرسوں کے توسط سے، فروغ نہیں دے گا۔

اس کے باوجود ان دنوں ہم وہابی نظریات کی واپسی اور احیاء کے گواہ ہیں۔

اور سوشل میڈیا اور خطے کے مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ پر دیکھ رہے ہیں کہ یمن کی جنگ کے بموجب، اسی حوالے سے بات چیت کے موضوعات پلٹ آئے ہیں کہ انتہا پسند 'مام' لوگوں کو یمن جانے کی ترغیب دلا رہے ہیں اور انہیں ان لوگوں سے لڑنے کی تحریک دیتے ہیں جنہیں وہ 'رافضی' یا 'شیعہ حوثی' کہتے ہیں۔

اگرچہ حوثی شیعہ نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان مباحث کو رواج دے رہے ہیں اور انہیں معمول بنا رہے ہیں تا افغانستان، شام اور عراق کے نمونوں سے فائدہ اٹھائیں ان جگہوں پر القاعدہ اور داعش جیسے انتہاپسند تنظمیں سرگرم رہی ہیں۔

چنانچہ ہم سوشل میڈیا پر وہابی بحث و مباحث کے موضوعات کو وسیع پیمانے پر دیکھ رہے ہیں۔

اس لئے کہ، میری رائے کے مطابق، بیرونی انٹیلی جنس ادارے اس واپسی کے پیچھے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انتہاپسندوں کو ـ بالخصوص شام سے ـ یمن بھجوا دیں۔ تاکہ وہ یمن میں، اس اہم جیوپولیٹیکل تناز‏ع میں، امریکہ، ـ اور خاص طور پر اسرائیل اور سعودی عرب ـ کا کام سرانجام دیں، جو ممکن ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے بیانیے پر بھی اثرانداز ہوجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha