17 نومبر 2026 - 09:59
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں عمانی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد کے دورے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے، جہاں انہوں نے آج صبح عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے اہم ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بروز منگل 26 آبان کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ملاقات کی۔

سید عباس عراقچی عمانی حکام سے ملاقات اور مشاورت کے مقصد سے مسقط پہنچے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ شب اسلام آباد کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان کا سفر کیا تھا۔

عراقچی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کے 30ویں اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب بھی کیا۔

اپنے دورۂ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آرمی چیف عاصم منیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی کے دورۂ پاکستان کے فوراً بعد عمان آمد اور عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کو ان کے جاری سفارتی دورے کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha