17 نومبر 2026 - 10:30
قالیباف: ایران کے ڈیموں پر حملے کی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

اسپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالیباف نے ایران کے آبی بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا جواز پیدا کرنے کی دشمن اور اس کے ذرائع ابلاغ کی کوششوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈوں کے قریب واقع ڈیم، بندرگاہیں اور بجلی گھر بھی اسی منطق کے تحت دوہرے استعمال کے حامل قرار پائیں گے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے ایران کے آبی بنیادی ڈھانچے پر حملے کو جائز قرار دینے کے لیے شائع کی گئی ایک منصوبہ بند رپورٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:

وہ ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ ان کے ’ماہرین‘ نیویارک ٹائمز کو بتاتے ہیں کہ ’ایران کے میزائل اڈوں کے قریب واقع ڈیم دوہرا استعمال (فوجی اور شہری) رکھتے ہیں۔

بہت خوب تو پھر نیا اصول یہ ہوگا کہ ہر وہ ڈیم، بندرگاہ یا بجلی گھر جو کسی امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب واقع ہے، دوہرے استعمال کا حامل سمجھا جائے گا۔

ہم صرف آپ ہی کی منطق کو اسی طرح، بغیر کسی ردوبدل کے، استعمال کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha