بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی مصنفہ اور سیاسی تجزیہ کار مُنىٰ صفوان، نے ذیل کی ویڈیو میں کہا:
ثانیاً: سعودیہ کے اتحادی فوجی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ وہ صرف فائر کر سکتے ہیں اور دفاعی مورچے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اسی بنا پر آبنائے باب المندب کے کنٹرول سے خآرج ہو گیا ہے؛ اور شاید کہا جا سکے کہ آج پورا یمن ایک ہی فوجی طاقت کے کنٹرول میں آ سکتا ہے؛ جو قوت آزادانہ اور خودمختارانہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور اختیار رکھتی ہے، یہ وہ خصوصیت ہے جو ایران کو بھی دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔
ایران امریکہ سے کہہ سکتا ہے: "نہیں"
آج کو بھی ملک اس انداز سے امریکہ کے مقابلے میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ جب آپ کسی طاقت کے تابع مہم اور پیروکار ہوتے ہیں، تو آپ اس زمانے سے بالکل مختلف ہوتے ہیں، جب آپ ایک حقیقی اتحاد میں حاضر ہوتے ہیں۔
اصل مشکل یہی ہے!
ایران اور سعودیہ میں بڑا فرق ہے۔ ایران اپنے لئے اتحادی بنا لئے ہیں۔
ایران نے اپنے اتحادیوں کو مچھلی پکڑنا نہیں سکھایا بلکہ انہیں ماہی گیری کا کانٹا بنانے کی تربیت دی ہے؛ یعنی اس نے انہیں سکھایا ہے کہ وہ کیونکر طاقتور اتحادی بن سکتے ہیں، کہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں، اور ساتھ ایران پر بھی انحصار کریں۔ لیکن سعودیہ امریکی روش کو بروئے کار لاتے ہوئے، طاقتور اتحادی بنانے کے بجائے، اپنے لئے پیروکار اور تابع لوگ بنا دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ انتہائی سادہ دفتری مسائل میں بھی، سعودی عرب کے معمولی ترین کلرک سے رجوع کئے بغیر، کچھ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ ایسی باتیں سننے میں آتی ہیں کہ سعودی ان کی بڑی بڑی بے عزتیاں کرتے ہیں۔
سب جانتے ہیں کہ سعودیہ اپنے سے منسلک لوگوں کے ساتھ کیسا بتاؤ روا رکھتا ہے اور ایران اپنے اتحادیوں سے کیسا سلوک روا رکھتا ہے۔
ایران کے اتحاد میں، مساوات اور باہمی احترام پایا جاتا ہے۔
[آل سعود سے وابستگی کا] یہ مسئلہ ہمارے یمنیوں کے لئے حقیقتاً شرمناک اور افسوسناک ہے۔ ہم ان لوگوں کے لئے ـ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ یمنی عوام کے حقیقی نمائندے ہيں؛ ہمیں افسوس ہے، کیونکہ یہ وہی جنہیں امریکی حمایت حاصل ہے اور امریکہ ہی ان کو 'قانونیت (legitimacy) دیتا ہے!! حالانکہ حقیقی قانونیت میدان میں، اور زمین کے اوپر، حاصل ہوتی ہے۔
آج آپ طاقت کے توازن کی بات کر رہے ہیں۔ جی ہاں! یمنی ـ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار ـ آج امریکی انتخابات پر اثراانداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نہ کہ وہ ہمارے ملک پر اثرانداز ہو سکیں! آج اہم اس مسئلے پر اثرانداز ہوسکتے ہیں کہ واشنگٹن پر کون حکومت کرے اور یہ کہ امریکہ خطے کے ساتھ کیسا سلوک کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ