14 نومبر 2026 - 20:32
ٹرمپ کی نہ ختم ہونے والی ناکامیاں، ایک ڈیموکریٹ سیاستدان الاسکا کا گورنر بن گیا

امریکہ کے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ریپبلکن حریفوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الاسکا کی گورنری کے انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار 1998سے اب تک اس عہدے پر پہنچنے والا پہلا ڈیموکریٹ بن گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکہ کے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ریپبلکن حریفوں کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الاسکا کی گورنری کے انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار 1998سے اب تک اس عہدے پر پہنچنے والا پہلا ڈیموکریٹ بن گیا۔

یہ کامیابیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران کے خلاف امریکی جنگ اور اس کے معاشی اثرات، بالخصوص توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ سے ووٹرز کی ناراضگی کے مرکزی نکات میں شامل ہو گئے اور اس پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے حوالے کر دیا۔

الاسکا میں ڈیموکریٹس کی کامیابی:

 ڈیسیژن ڈیسک ایچ کیو (DDHQ) کی پیش گوئی کے مطابق، جوناتھن کریس-ٹامکنز (Jonathan Kreiss-Tomkins) الاسکا کی گورنری کے انتخاب میں سب سے آگے ہیں؛ گویا وہ گذشتہ 20 سال سے زیادہ عرصے میں یہ منصب حاصل کرنے والے پہلے ڈیموکریٹ بن رہے ہیں۔

ریاستی قانون ساز کے سابق رکن جوناتھن کریس-ٹامکنز نے جمعہ کی رات امریکہ کے مشرقی وقت کے مطابق 90 فیصد ووٹوں کی گنتی تک 50.8 فیصد ووٹ حاصل کئے، جبکہ ریپبلکن امیدوار برناڈیٹ ولسن (Bernadette Wilson) نے 28.1 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ 37 سالہ امیدوار الاسکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر گورنر بننے کے راستے پر ہیں اور 1998 سے اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے ڈیموکریٹ ہوں گے۔ ان کی کامیابی اس ریاست کی گورنری کے انتخابات میں ریپبلکنز کی کامیابیوں کے سلسلے کو ختم کرتی ہے؛ یہ سلسلہ صرف 2014 میں آزاد امیدوار بل واکر کے ایک مدت کے لئے منتخب ہونے سے ٹوٹا تھا۔

جوناتھن کریس-ٹامکنز الاسکا کے ریپبلکن گورنر مائیک ڈنلیوی (Mike Dunleavy) کی جگہ لیں گے، جو گورنری کے دورانیے کی کمی کی وجہ سے دوبارہ نامزد نہیں ہو سکتا تھا۔ ڈونلیوی نے 2022 کے انتخابات میں 25 فیصد سے زیادہ فرق کے ساتھ، کامیابی حاصل کی تھی۔

ڈیموکریٹس کی مجموعی پیش رفت:

ڈیموکریٹس نے امریکہ کے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں جارجیا، آئیووا، نیواڈا، اوہائیو، ٹیکساس اور الاسکا کی چھ ریاستوں کی گورنری کے مناصب سنبھال لئے ہیں اور انھوں نے زیرِ کنٹرول گورنریوں کی تعداد 30 ریاستوں تک بڑھا دی ہے۔

پس منظر میں ایران جنگ کا کردار:

یہ کامیابیاں ایسے حالات میں سامنے آئیں جب ایران کے خلاف امریکی جنگ اور اس کے معاشی اثرات، بشمول توانائی کی قیمتوں میں اضافہ، ووٹرز کی ٹرمپ انتظامیہ سے ناراضگی کے مرکزی محور ہیں اور اس پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے حوالے کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha