بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یہ بحران کل سہ پہر، جمعہ 13 نومبر کو شروع ہؤا، جب امریکی ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز کے مواصلاتی نظام میں ایک بڑی خرابی پیدا ہو گئی۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کو حفاظتی اقدامات کے تحت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر روانہ ہونے والی پروازوں کو روکنے (گراؤنڈ اسٹاپ) کا حکم دینا پڑا۔
یہ تعطل چار گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا؛ اگرچہ بعد ازاں پروازوں کی بحالی کی اجازت دے دی گئی، لیکن ہوابازی کے نظام میں خلل آج، ہفتے کے روز بھی برقرار رہا، جس کے نتیجے میں لاکھوں مسافروں کو رات ہوائی اڈوں کے ٹرمینلز میں گزارنا پڑی۔
پروازوں کی معطلی کے وسیع پیمانے کو دیکھتے ہوئے، اس واقعے نے امریکی ہوابازی کی تاریخ کے انتہائی غیر معمولی دنوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔
11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد، امریکی حکومت نے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے ملک کی فضائی حدود بند کر دی تھیں؛ جس کی وجہ سے تجارتی طیارے 13 ستمبر ـ یعنی تقریباً دو دن ـ تک زمین پر ہی رکے رہے۔
موجودہ واقعے کی شدت کا اندازہ امریکی پروازوں کے اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کے روز 9,000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ تقریباً 9,000 دیگر پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
'فلائٹ اویئر' (FlightAware) کے اعداد و شمار کے مطابق، ہفتے کے روز منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 3,200 سے تجاوز کر گئی۔
اٹلانٹا، نیویارک، شکاگو، ڈلاس، ڈینور اور لاس اینجلس کے ہوائی اڈے ان اہم مراکز میں شامل ہیں۔۔۔ یعنی زیادہ آمدورفت والے علاقے اس خلل سے متاثر ہوئے ہیں۔
تاہم، اس طرح کے واقعے کا نقصان محض فروخت نہ ہونے والے ٹکٹوں یا پھنسے ہوئے مسافروں تک محدود نہیں ہے۔
اس بحران نے امریکہ کو کم از کم پانچ مختلف شعبوں میں بھاری معاشی نقصان پہنچایا ہے۔
11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے دوران، القاعدہ کے ارکان کی جانب سے اغوا کیے گئے چار طیاروں میں سے ایک، ریاست ورجینیا میں پینٹاگون کی عمارت سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور تباہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ