بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی مصنفہ اور سیاسی تجزیہ کار مُنىٰ صفوان، نے ذیل کی ویڈیو میں کہا: ہمارے جائزے کا موضوع اہم ترین جنگ ہے جو خطے کا چہرہ تبدیل کرے گی اور ایران اس مشرق وسطیٰ کے نئے نقشے کا جداناپذیر رکن ہے، جسے عرب اور مسلم طاقتیں رسم کرنا چاہتی ہیں۔ یمن ایک بڑی علاقائی طاقت بن رہا ہے؛ امریکہ اور اس سے وابستہ لوگ ـ اسرائیل، سعودیہ اور ان کے اتحادیوں کے باوجود۔
لیکن گذشتہ 12 سالہ عرصے میں اہم واقعات رونما ہوئے۔
اس کے باجود کہ ایران مجموعی طور پر عرب علاقے میں موجود ہے، آج خلیج فارس اور تمام عرب ممالک میں موجود ہے اور اثر و رسوخ رکھتا ہے؛ یہاں تک کہ اب سے عالمی تاثیر پیدا کی ہے، مخالفین پرانی باتیں دہرا رہے ہیں؛ قول مشہور ہے کہ "ہمیں انہوں نے اتنا مارا پیٹا اور ہم نے انہیں اتنا برا بھلا کہا کہ مزید وہ کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں!" وہ نہ ایران کے مقابلے میں کوئی مؤثر رد عمل نہیں دکھا سکتے اور نہ ہی اس کا راستہ روک سکتے ہیں؛ اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہےکہ وہ ایران کو کتنا بھرا بھلا کہتے ہیں یا اس کے خلاف کتنی تشہیری مہم چلاتے ہں۔ ایران جنگ کا 90 فیصد حصہ، ابلاغیاتی جنگ ہے؛ حالانکہ معمول کی جنگوں میں ابلاغیاتی جنگ کا حصہ 50 سے 60 فیصد ہوتا ہے اور باقی حصہ میدان جنگ کے لئے مختص ہے۔
جو طاقت میدان میں لڑے اور طاقت کا توازن بگاڑ دے، لیکن عرب-اسلامی کیمپ میں اس کی مخالف قوتیں اور حتی کہ امریکہ طاقت کا توازن امریکہ، اس کے اتحادیوں، سعودیہ اور اس کے پیروکاروں کے حق میں بدلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
اس لئے کہ وہ تخلیقی صلاحیت نہیں رکھتے۔
اولاً: وہ طاقتور پہل کرنے سے عاجز ہیں۔ سعودیہ امریکہ سے وابستہ ہے اور امریکہ خطے میں دوسری جنگ نہیں شروع کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ