12 نومبر 2026 - 08:57
ایران کے میزائلوں کی رینج میں اضافے نے مغرب کو ہلا کر رکھ دیا

ایرانی میزائلوں کی رینج پر سے پابندی ہٹانے کے سرکاری اعلان نے مغربی میڈیا، خاص طور پر امریکی صدر کے حامی میڈیا یعنی فاکس نیوز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ اب مغربی ممالک ایران کے "حیران کن حملوں" سے خوفزدہ ہیں اور اس حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نئے ہتھیار اور ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی رینج پر سے اپنی ہی لگائی ہوئی پابندی ہٹانا امریکی میڈیا فاکس نیوز کی رپورٹ کا مرکزی موضوع بن گیا ہے۔

ریپبلکنز کے اس تشہیری چینل نے، ـ جو ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کا نرسینگا سمجھا جاتا ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلوں پر 2000 کلومیٹر کی خود ساختہ رینج کی پابندی کے خاتمے کی خبر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے نئے ہتھیاروں کے بارے میں انتباہ، دونوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

اس چینل نے خبر کے اصل متن پر زیادہ توجہ دینے کی کوشش کی ہے اور ایران کی میزائل صلاحیتوں کے بارے میں مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل پاسدار حسین محبی نے سینیچر 7 نومبر 2026 کو ایران کی میزائل رینج کی پابندیوں کے ہٹائے جانے کا اعلان کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ "ہمارے پاس دشمن کو مفلوج کرنے کے لئے بہت سے ذرائع موجود ہیں۔"

انھوں نے تنازعات کی غیر متناسب نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا: "ہم دشمن کو ایسے مقام پر ضرب لگا سکتے ہیں جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا اور اس طرح اسے مفلوج کر سکتے ہیں۔"

ایران کے پاس یہ تکنیکی صلاحیت کافی عرصے پہلے سے موجود تھی

امریکن انسٹیٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (ISW) بھی ان اداروں میں شامل ہے جنہوں نے ایران کے میزائلوں کی رینج میں اضافے کے موضوع کا بغور جائزہ لیا ہے۔

اس ادارے نے زور دیا ہے کہ ایران کے پاس اس سے بہت پہلے ہی، زیادہ دور تک مار کرنے والے سسٹمز کو ترقی دینے کی تکنیکی صلاحیت اور گنجائش موجود تھی۔

اس تحقیقی مرکز نے میزائل ٹیکنالوجی کے ایک ڈچ ماہر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایران پے لوڈ/وار ہیڈ کا وزن کم کرنے جیسی تبدیلیوں کے ذریعے اپنے بعض میزائلوں کی رینج بڑھا سکتا ہے۔

امریکن انسٹیٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار نے زور دیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی رینج پر پابندیوں کا خاتمہ درحقیقت امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں کے خلاف اس ملک کی تسدید (ڈیٹرنس) بڑھانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی ایران کے میزائلوں کی رینج میں اضافے پر بات کی ہے اور لکھا ہے: "ایرانی میزائل رینج پر 2000 کلومیٹر تک مار کرنے کی پابندی کے خاتمے کا اعلان ـ ایران کے رہبر معظم کے بیانات کے صرف چند دن بعد ـ کیا گيا ہے۔

انقلاب اسلامی کے رہبر معظم، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای، نے مسلح افواج کے کمانڈروں سے اپنی ملاقات میں، ـ جس کی خبر سینیچر 31 اکتوبر 2026 کو شائع ہوئی تھی، ـ ایک واضح انتباہ میں اعلان کیا تھا کہ کسی بھی سطح اور نوعیت کے خطرے کا جواب "فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے ماوراء" سے ہونا چاہئے۔

ایران کی میزائل صلاحیت کی عکاسی اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں

جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی، صہیونی میڈیا میں بھی اس خبر کو کوریج ملی ہے ہے۔

اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی 2000 کلومیٹر کی رینج تمام مقبوضہ علاقوں اور خطے میں امریکی فوجی اڈے کو کور کر سکتی ہے۔ اب یہ بات باعث تشویش ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی رینج بڑھا کر مزید دور دراز علاقوں کو بھی نشانہ بنا سکے گا۔

ایران کی میزائل صلاحیت نے ایسی قابل ذکر پیش رفت اس وقت حاصل کی ہے، جب ایران کئی دہائیوں سے شدید ترین پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہی میزائل صلاحیت تھی جس نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے میں اچھی طرح مدد دی۔

ایران اپنی فوجی صلاحیتوں کو اپنے دشمنوں کے سامنے لا کر دکھانے میں کامیاب رہا اور دیگر مہم جو ممالک کو بھی کسی بھی اقدام سے باز رکھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: الہام معین

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha