بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا| مریکی عوام اس جنگوں سے تھک چکے ہیں؛ ایسی جنگیں جو بھاری اخراجات ہم پر مسلط کرتی ہیں اور بہت سارے افراد کو موت کے منہ میں بھیج دیتی ہے؛ امریکی عوام کی زندگی کی سطح گرا دیتی ہیں اور پوری دنیا کو خطرے سے دوچار کر دیتی ہیں۔
لوگ اس صورتحال سے تھک چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی عوام سنہ 2024 میں بھی اسی صورتحال سے تھکے ہوئے تھے، جب بائیڈن یوکرین جنگ اور غزہ کی نسل کشی میں اسی راستے پر گامزن ہؤا۔ صدارتی انتخابات ہوئے تو لوگوں نے ٹرمپ کو ووٹ دے کر اسے ہرا دیا کیونکہ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ جنگ کے راستے پر گامزن نہیں ہوگا۔
لیکن ٹرمپ نے وہی پالیسی درہائی اور لوگوں نے اس بار اس کو ووٹ نہیں دیا؛ مسئلہ اتنا ہی آسان فہم ہے۔
لوگ اپنے بل اور زندگی کے اخراجات ادا کرنا چاہتے ہیں، طبی سہولیت تک رسائی چاہتے ہیں، رہائشی اخراجات کی ادائیگی کی طاقت چاہتے ہیں۔ وہ مناسب روزگار اور صحتمند اور پرامن ماحول میں جینا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں ان کے ملک کے ڈھانچے درست کام کریں۔
یہ وہ چیزیں ہیں جو امریکی عوام چاہتے ہیں اور رائے شماریوں اور انتخابات کے ذریعے اپنے اس مطالبے پر زور دے چکے ہیں۔
ٹرمپ نے 2024 کے انتخابات میں لوگوں سے کہا "میں تمہارے ساتھ کھڑا ہونگہ نہ کہ نہ ختم ہونے والی مستقبل جنگوں کے ساتھ۔"
لیکن شیڈو گورنمنٹ، سی آئی اور اسرائیلی لابی نے غلبہ پایا؛ کیونکہ ٹرمپ کمزور بھی ہے، جھوٹا بھی ہے اور نااہل بھی ہے۔
چنانچہ امریکی عوام ایک بار اٹھ کھڑے ہو گئے اور کہا: "تو نے 2024 میں ہم سے کہا کہ کیا کیا کام کر دکھائے گا! لیکن تو نے جھوٹ بولا، تو نے سب کچھ خراب کر دیا چنانچہ اس بار تجھے ووٹ نہیں گے۔"
نیز، میں خوش ہوں کہ نائب صدر ـ جے ڈی وینس ـ جو بظاہر اپنے سیاسی مستقبل کے لئے منصوبے بنا رہا ہے ـ نے انتخابات کے دن کہا "ایران کی جنگ ہماری شکست کا باعث بنی"
اہم نکتہ یہ ہے کہ اس نے یہ بات کہہ دی اور اسے بہت واضح طور پر بیان کیا۔
اب دیکھا ہے کہ کیا ڈیموکریٹ اتنے دانشمند ہیں کہ ووٹرز کے پیغام کو سمجھ لیں یا نہیں!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ