اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ علاقائی سکیورٹی مذاکرات شروع کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ قطر تقریباً 11 سال قبل، یعنی 2015 سے، علاقائی سکیورٹی مذاکرات کا مطالبہ کرتا آ رہا ہے۔ ان کے مطابق خلیجی ممالک کو باہمی خدشات دور کرنے کے لیے ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہییں۔
قطری وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان مفاہمت ہو جائے اور ان کے مابین اقتصادی تعاون فروغ پائے تو ایرانی معیشت کے لیے بھی عالمی دنیا کے ساتھ روابط اور مواقع کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے واضح کیا کہ اس طرح کی مفاہمت کی صورت میں خطہ اپنے وسیع قدرتی وسائل اور غیر معمولی انسانی سرمائے کی بدولت ایسے مواقع اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جن کا تصور بھی مشکل ہے۔
آپ کا تبصرہ