6 نومبر 2026 - 16:22
سپاہِ پاسداران نے امریکی MQM-170 ڈرون بھی مار گرایا، چھٹا ڈرون بھی تباہ

سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جزیرہ قشم کی فضائی حدود میں امریکی ساختہ MQM-170 جاسوس ڈرون کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران نے جمعرات کی شب جاری بیان میں کہا کہ اس کا فضائی و خلائی شعبہ جدید الیکٹرانک جنگی نظاموں کی مدد سے امریکی ساختہ MQM-170 جاسوس ڈرون کو جزیرہ قشم کے آسمان پر زمین پر اتارنے میں کامیاب رہا۔

بیان کے مطابق، یہ سپاہِ پاسداران کے ہاتھوں ناکارہ بنایا جانے والا اس نوعیت کا چھٹا امریکی جاسوس ڈرون ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha