6 نومبر 2026 - 16:16
ولایتی: ایران خطے کے نئے نظام کی تشکیل دینے والے اہم ممالک میں شامل ہے

رہبرِ انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں رونما ہونے والی جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کی سونامی نے اسرائیل اور امریکہ کے انتخابات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور آج ایران خطے کے نئے نظام کی تشکیل دینے والے اہم ممالک میں شامل ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،علی اکبر ولایتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب ہر طرف مغربی ایشیا کے نئے نظام کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہے تو اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ ایران خلیج فارس،وسطی ایشیا،قفقاز اور بحیرۂ عمان کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ توانائی یا تجارتی راہداری کا کوئی بھی منصوبہ اگر ایران کو نظرانداز کرکے بنایا جائے گا تو یا تو اس کی لاگت بہت زیادہ ہوگی یا وہ غیر مستحکم ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے بحیرۂ احمر اور لبنان سے عراق تک بحرانوں کے پھیلاؤ نے ثابت کر دیا ہے کہ خطے کی سلامتی کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ یا تو اجتماعی سلامتی یقینی بنائی جائے گی یا پھر پورا خطہ اجتماعی عدم تحفظ کا سامنا کرے گا۔

ولایتی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کی سونامی نے اسرائیل اور امریکہ کے انتخابات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان کے بقول، آج ایران خطے کے نئے نظام کا ایک اہم معمار ہے؛ یہ ایسی حقیقت ہے جسے نہ ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی متبادل موجود ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha