2 نومبر 2026 - 08:33
جارحیت کی صورت میں 'نئی صلاحیتوں' اور 'نئے اہداف' کی رونمائی کریں گے، ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کرمان میں "محاذوں کے اتحاد" کو دشمن سے جنگ کے ناقابلِ تسخیر اصول کے طور پر زور دیتے ہوئے کہا: سپاہ پاسداران 100٪ تیار ہے اور دشمن کی دوبارہ جارحیت کی صورت میں نئی صلاحیتوں اور اہداف کی رونمائی کرے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل پاسدار حسین محبی نے کرمان کے گلزارِ شہداء میں، محاذِ مزاحمت کے سید الشہداء شہید الحاج قاسم سلیمانی کے مزار کے پاس، حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، خدائے متعال کا شکر ادا کیا کہ انہیں شہید عظیم الشان، شہیدِ مقاومت اور شہید القدس لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی کے مقدس مزار کی دوبارہ زیارت کی توفیق ملی۔

انھوں نے کہا: اس شہید عظیم کے مزار کے پاس سے میرا پیغام 'محاذوں کے اتحاد' اور 'محور مقاومت کی یکجہتی' کو محفوظ و برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دینے سے عبارت ہے۔ جیسا کہ اسلامی انقلاب رہبر معظم نے فرمایا: "محاذوں کا اتحاد خطے کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کی تشکیل میں فیصلہ کن اور مؤثر عنصر ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: محور مقاومت (محاذِ مزاحمت) ہمارا اپنا محور ہے اور ہم جنگ کے تمام مراحل میں خود کو اس محاذ کے ساتھ کھڑا پاتے ہیں اور اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ محورِ مقاوحمت اب بھی دشمن کے سامنے مضبوطی اور استواری کے ساتھ جم کر کھڑا ہے اور روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔

جارحیت کی صورت میں 'نئی صلاحیتوں' اور 'نئے اہداف' کی رونمائی کریں گے، ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے واضح کیا: ہم گذشتہ سالوں کے دوران مختلف میدانوں میں ہمیشہ محاذِ مزاحمت کا ساتھ دیتے رہے ہیں؛ کیونکہ اس محاذ کے ساتھ ہمارا تزویراتی اتحاد ہے۔ اس تزویراتی اتحاد کا سب سے اہم محور ظلم کے مد مقابل مزاحمت اور معصوم انسانوں کے قتل عام کا مقابلہ کرنا ہے، ہم اس اتحاد اور یکجہتی کو فیصلہ کن انداز سے برقرار رکھیں گے اور عوام کی حمایت سے اس مشن کو حتمی فتح تک جاری رکھیں گے۔

انھوں نے انقلاب اسلامی کے زیادہ سے زیادہ تسدید (بازداری = ڈیٹرنس) کے بارے میں رہبر معظم کے فرمودات کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی: سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی رہبر معظم کے احکامات کی اطاعت اور استکباری محاذ کا زبردست مقابلہ کرنے کے لئے ذہین تیاری پیدا کرنے کے لئے سو فیصد تیار ہے۔

انھوں نے مزید کہا: اسلامی انقلاب کے رہبر معظم کی جرأت اور تدبیر نے افواجِ اسلام کے مجاہدوں کے سامنے نئے افق کھول دیئے ہیں اور انہیں صلاحیتیں عطا کی ہیں؛ جن میں سے ایک یہ ہے کہ جنگ کی جغرافیائی حدود ہٹا دی گئی ہے اور یہ صلاحیت فراہم ہوئی ہے کہ ہم ماضی سے کہیں زیادہ وسیع حدود میں میں اسلامی ایران کے دفاع کے لئے اقدام کریں۔

انھوں نے آخر میں زور دیا: اسی سلسلے میں دشمن کے مختلف مادی اور غیر مادی اہداف کی شناخت کر لی گئی ہے اور دشمن کی جارحیت کے اعادے کی صورت میں ہم نئی صلاحیتوں اور اہداف کی رونمائی کریں گے؛ اور ان صلاحیتوں کو دشمن کے مقابلے اور اس کے اہداف کی تباہی کے لئے استعمال کریں گے۔

انھوں نے کہا: ہم سپاہِ اسلام کے مجاہدوں کی صلاحیتوں اور عوام کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہوئے، مستقبل قریب میں زیادہ سے زیادہ تسدیدی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha