بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یوکرینی ذرائع نے اعلان کیا کہ اس ملک کا دارالحکومت کیئف آج (منگل 27 اکتوبر 2026ع) علی الصبح انتہائی زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔
اس سے پہلے، یوکرین کی وزارت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے فضائی حملوں کی وارننگ اور کیئف میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا تھا۔
کیئف سے جاری تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل کے یوکرین کے دارالحکومت کے مضافات میں خاص اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، یوکرین میں امریکی "پیٹریاٹ" ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی اب تک غیر فعال ہیں کیونکہ ان کے انٹرسیپٹر میزائل ختم ہو چکے ہیں!!!
"اسپوتنک" نیوز ایجنسی نے بھی اس بارے میں لکھا: "دشمن کے اقدامات کے جواب میں، روسی فوج فیصلہ سازی کے مراکز، فیکٹریوں اور گوداموں پر حملے کر رہی ہے جن میں یوکرینی مسلح افواج نیٹو کے ماہرین کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔
اس خبر کی اشاعت کے وقت تک ان حملوں کے نقصانات اور اہداف کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ