24 اکتوبر 2026 - 09:09
ایرانی وزارت خارجہ کا امریکہ کو سخت طنزیہ پیغام: آسان فتح کا گمان، فتح نہیں ہوتا

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ابو الفضل بیہقی کی یاد میں منائے جانے والے قومی دن کے موقع پر امریکہ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسان فتح کے گمان کے ساتھ جارحیت کا آغاز کرنا، فتح کے مترادف نہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،بقائی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ابو الفضل بیہقی کی یاد اور فارسی نثر کا قومی دن ہے، اور کشیدگی و دھمکیوں کے دور میں اس سے بہتر کیا ہوگا کہ ایران کے دشمن ایک ہزار سال قبل تاریخِ بیہقی میں بیان کی گئی باتوں کو یاد کریں۔

انہوں نے تاریخِ بیہقی کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ قلعے پر پہنچتے ہی وہ اسے جنگ یا صلح کے ذریعے آسانی سے اپنے قبضے میں لے آئیں گے، مگر وہ اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ قلعے کے اندر ’’شیر‘‘ موجود ہیں۔

بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی دانشور مورخ بیہقی نے ایک ہزار سال قبل ہی خبردار کر دیا تھا کہ فتح کے گمان اور میدانِ جنگ کی حقیقت کے درمیان بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آسان فتح کے وہم میں جارحیت کا آغاز کرنا فتح نہیں ہوتا، اور ’’شیران سے بھرے قلعے‘‘ کے بارے میں غلط اندازہ لگانے اور ایسے لوگوں سے جنگ کو آسان سمجھنے کا انجام یقیناً جارحین کے لیے شکست کی شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha