اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے میزائل دفاع کے لیے کیے جانے والے بھاری اخراجات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے گزشتہ تین برسوں میں اسرائیل کے دفاع پر 11 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔
عراقچی نے کہا کہ درحقیقت اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکہ نے خود اسرائیل سے بھی زیادہ انٹرسیپٹر میزائل فائر کیے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب باہمی مفادات پر مبنی تعلق نہیں رہا، بلکہ ’’ایک طفیلی اور یک طرفہ تعلق‘‘ بن چکا ہے۔
عراقچی کے مطابق، امریکی عوام کے ٹیکس سے اربوں ڈالر خرچ کرکے اسرائیل کے میزائل دفاع میں مدد کرنا اس تعلق کی غیر متوازن نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ