اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے عدن صوبے کے بدر کیمپ میں سعودی عرب کے آپریشن روم پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ میزائل براہِ راست ہدف پر لگا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ہدف پر براہِ راست میزائل لگنے کے نتیجے میں کامیاب رہی۔
یحییٰ سریع نے ایک اور بیان میں سعودی عرب کی سرزمین کے اندرونی علاقوں کی جانب آج یمنی مسلح افواج کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کی تردید کی۔ ان کا یہ بیان سعودی عرب کے اس دعوے کے جواب میں سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ مدینہ منورہ کی فضائی حدود میں ڈرونز کو روک لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: یمنی مسلح افواج نے آج سعودی عرب کی سرزمین کے اندرونی علاقوں کی جانب کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔ دشمن سعودی عرب کا مدینہ منورہ کی فضائی حدود میں ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ سراسر جھوٹ اور ہماری قوم اور ہماری شریف و مجاہد مسلح افواج پر ایک بڑا بہتان ہے۔‘
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ ان دعوؤں کا جھوٹ واضح ہو چکا ہے اور اب عرب و اسلامی دنیا کا کوئی بھی شخص ان پر یقین نہیں کرتا۔
آپ کا تبصرہ