13 اکتوبر 2026 - 14:14
مارکو روبیو! ایران کے دشمنوں کا انجام تاریخ کا کوڑے دان ہے، میجر جنرل رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: تمہارا کیا ارادہ تھا اور ایران میں تم نے کیا کیا؟ تمہارا کیا ارادہ تھا اور ایران میں تم نے کیا کیا؟ انقلاب کے آغاز میں، امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے 20 ملین کی فوج بنانے کا حکم دیا، لیکن ایران پر تمہارے حملے کے بعد، 33 ملین سے زیادہ ایرانیوں نے "جان فَدا" مہم میں رجسٹریشن کرائی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی جارحیت کی صورت میں ایران کے دفاع کے لئے ہتھیار اٹھانے اور تمہارے سامنے ڈٹنے کے لئے تیار ہیں۔ کیا یہ تمہاری فتح ہے؟ یہ تمہارے کام کا ثمرہ ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں امریکہ میں ایسے جاہل، نادان اور احمق افراد کے ایک گروہ کا سامنا ہے جنہوں نے تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا اور وہ ایرانی قوم کو نہیں پہچانتے؛ نتیجہ ہے کہ وہ آج اس صورت حال سے دوچار ہوئے ہیں۔

میجر جنرل محسن رضائی نے مارکو روبیو کے حالیہ ریمارکس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: میرے پاس تمہارے لئے ایک پیغام ہے اور وہ یہ کہ ہزاروں سالوں میں، تم سے کہیں زیادہ بڑے لوگوں اور مختلف طاقتوں نے بار بار ایران آنے اور اس ملک پر قبضہ کرنے کی آرزو کی اور ایرانی قوم کو نیست و نابود کرنے کے خواب دیکھے، لیکن ایرانی قوم نے ان سب کو شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ سے بھی بڑی طاقتوں نے ایران کو فتح کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن بالآخر "تاریخ کے کوڑے دان" میں جا پہنچ ہیں۔ ان کے نام اب تاریخ سے مٹ گئے ہیں، جبکہ ایرانی قوم تاریخ میں سربلند اور باوقار رہی ہے، ہے اور رہے گی۔

جنرل رضائی نے کہا: تم جتنا زیادہ ایران کے خلاف کوشش کرو گے، دلدل میں مزید دھنستے چلے جاؤگے، اور اس کے سوا کوئی نتیجہ حاصل نہیں کر پاؤگے۔

تمہیں ایک بار پھر ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے [کیوبن نژاد امریکی وزیر خارجہ سے] کہا: تم نے تاریخ کا حوالہ دیا اور ہماری تاریخ میں تمہارے لئے بہت ساری سبق آموز کہانیاں ہیں؛ اور تمہیں [روم و یونان کے جانشینی کے دعویدار کے طور پر] بالآخر، ایک بار پھر ایرانی قوم کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے؛ یہ تمہارا انجام ہے، اور تم اپنے اقدامات کے ذریعے، ایرانی قوم کی عظمت میں کئی گنا اضآفہ کرو گے۔

ڈاکٹر محسن رضائی نے کہا: تمہارا کیا ارادہ تھا اور ایران میں تم نے کیا کیا؟ انقلاب کے آغاز میں، امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے 20 ملین کی فوج بنانے کا حکم دیا، لیکن ایران پر تمہارے حملے کے بعد، 33 ملین سے زیادہ ایرانیوں نے "جان فَدا" مہم میں رجسٹریشن کرائی ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی جارحیت کی صورت میں ایران کے دفاع کے لئے ہتھیار اٹھانے اور تمہارے سامنے ڈٹنے کے لئے تیار ہیں۔ کیا یہ تمہاری فتح ہے؟ یہ تمہارے کام کا ثمرہ ہے۔

میجر جنرل محسن رضائی نے امریکیوں سے مخاطب ہوکر کہا: تم ایرانی قوم کو نہیں پہچانتے ہو۔ یہ ہار ماننے والی قوم نہیں ہے؛ یہ دوسروں کو اپنے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیتی ہے، لیکن تمہارے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور جب تک تم سے اپنے حقوق نہ چھین نہ لے، کسی بھی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور تمہارا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha