بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ جیوپولیٹیکل رسک اور مالیاتی جرائم کے تجزیہ کار، بریٹ ایرکسن (Brett Erickson) نے طنزیہ انداز میں امریکی وزیر خزانہ کی واہیات شیئر کرکے لکھا ہے: "اسکاٹ، اب [دوہفتوں سے بڑھ کر] 16 دن گذر چکے ہیں؛ شاید تمہیں ان 31 مواقع سے سبق سیکھنا چاہئے جب تم نے وقت کے بارے میں اسی طرح کے دعوے کئے تھے۔"
بیسنٹ نے 15 فروری کو فاکس نیوز سے کہا تھا کہ اگر ایران کی تیل کی برآمدات کو روزانہ ایک لاکھ بیرل تک کم کیا جائے تو انہیں شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیسنٹ نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں مرتبہ کہا تھا کہ "ہم ایران کو اقتصادی طور پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔"
بیسنٹ نے 27 ستمبر کو [16 دن قبل] ایران کی معیشت کی دو ہفتوں میں زوال سے دوچار کرنے کا وعدہ دیا تھا؛ اگلے ہی دن اس نے ایران میں ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا وعدہ دیا لیکن اس کا یہ ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا اور ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی آئی؛ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تین ماہ بعد ایران کی معیشت کساد بازاری سے باہر آ جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ