اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک صہیونی جنرل کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ نیتن یاہو ایک مطلوب جنگی مجرم ہے جس کے ہاتھ عربوں، امریکیوں اور ایرانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انصاف سے بچنے کے لیے وہ اپنے لوگوں کی بھی کوئی پروا نہیں کرتا۔
عراقچی نے مزید لکھا کہ نیتن یاہو ایک دیوالیہ جواری کی طرح مایوسی کے عالم میں زیادہ سے زیادہ امریکی جانوں اور املاک کو قربان کرکے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ حتیٰ کہ امریکی سینیٹرز بھی تباہ کن شکستوں کے دلدل سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
صہیونی جنرل اوی گیل، جو جولائی 2021 سے مئی 2024 تک اسرائیلی وزیر اعظم کے عسکری نائب رہے، نے اسرائیلی چینل 12 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ شروع ہونے سے تین ماہ قبل نیتن یاہو کو خبردار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے متعلق ریکارڈ اور رپورٹس میں ردوبدل کیا گیا ہے اور قیدیوں کو اس سے پہلے واپس لایا جا سکتا تھا۔
آپ کا تبصرہ