5 اکتوبر 2026 - 11:15
تعز میں صدارتی عام معافی کا سلسلہ جاری رہے گا

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز میں شامل ہونے والے افراد کے لیے صدارتی عام معافی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تعز میں بھی اس کا طریقہ کار فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز میں شامل ہونے والے افراد کے لیے صدارتی عام معافی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تعز میں بھی اس کا طریقہ کار فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہدی المشاط نے تعز کے قائم مقام گورنر احمد المساوی سے کہا ہے کہ صوبے میں صدارتی عام معافی کے طریقہ کار کو فعال کیا جائے۔ اس سے قبل مغربی ساحلی علاقوں میں بھی اس اقدام پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔

المشاط نے کہا کہ یمنی مسلح افواج ان افراد کو تحفظ فراہم کریں گی جو سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز کے اجتماعات کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ نہیں بنے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی عام معافی کے تحت ان تمام افراد کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جو دھوکے میں آکر سعودی حمایت یافتہ فورسز میں شامل ہوئے، بشرطیکہ وہ لڑائی جاری رکھنے سے دستبردار ہو کر اپنے گھروں کو واپس آ جائیں۔

یمنی رہنما نے تعز شہر کے خلاف سعودی عرب کی مبینہ سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے بااثر افراد اور تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تعز کے عوام کی جانب سے یمن کے خلاف دشمن کی مبینہ سازشوں کو سمجھنے پر بھی انہیں سراہا اور کہا کہ صوبے کے عوام کو ریاض کے ہوٹلوں میں موجود عناصر کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیانات پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha