5 اکتوبر 2026 - 10:13
ایران کا ناروے سے اسٹارلنک کی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت احتجاج

ایران نے ناروے کی جانب سے اسٹارلنک کی مبینہ غیر مجاز سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کیے جانے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی امن و سلامتی نے تہران میں ناروے کے سفیر پاول بیور نیسٹاڈ کو وزارت خارجہ طلب کرکے ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اسٹارلنک کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نظام کے مبینہ استعمال کے ذریعے ایران کے خلاف مداخلتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایران نے ناروے سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ایران کی حدود میں اسٹارلنک کی غیر مجاز ترسیلات کو فوری طور پر روکے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کے ریڈیو ریگولیشن بورڈ کے فیصلوں کے تحت ناروے، بحیثیت اسٹارلنک نیٹ ورک کے رجسٹرڈ ملک، ایران کی حدود میں غیر مجاز اسٹارلنک سگنلز کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کا پابند ہے۔

ایران نے ناروے کو باضابطہ احتجاجی یادداشت بھی حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسٹارلنک کی ان سرگرمیوں کو فوری طور پر روکا جائے جنہیں تہران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha