اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام کوہساری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران سے بیروت، صنعا، بغداد اور غزہ تک ایک مشترکہ دشمن کے مقابلے میں ایک متحد محاذ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے اور بالادستی کے نظام اور صہیونی حکومت کو جلد شکست سے دوچار کریں گے۔
عراق کے نمائندے نے بھی مزاحمتی قوتوں کے درمیان عملی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ایران اور یمن کے نمائندوں نے بھی نشاندہی کی، آج ہم ایک متحد ہاتھ کی مانند ہیں۔ دشمن جان لے کہ اس متحد محاذ کے سامنے یمن، عراق اور ایران میں اسے مزید کوئی جگہ نہیں ملے گی۔
اس گفتگو کے موقع پر سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والا منظر حجۃ الاسلام حسینی کوہساری کی یمن کی مزاحمتی تحریک سے اظہارِ عقیدت کا تھا۔ معاونِ حوزہ علمیہ نے کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر یمنی مزاحمت کے خنجر کو بوسہ دیا اور مجاہدین کی بہادری کو علامتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ