23 ستمبر 2026 - 18:25
اسرائیل نے شام پر ۵۰۰ حملے کئے ہیں:جولانی

شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع المعروف الجولانی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے خلاف تقریباً 500 فضائی اور توپ خانے کے حملے کیے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، الجولانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولان کی پہاڑیاں شام کی سرزمین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہیں اور اس علاقے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق تمام فیصلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر باطل اور بے اعتبار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کے دوران شام پر تقریباً 500 فضائی اور توپ خانے کے حملے کیے، جبکہ شامی سرزمین میں 1200 سے زائد مرتبہ دراندازی اور یلغار بھی کی گئی۔

الجولانی نے واضح کیا کہ دمشق شام کی سرزمین پر نئی زمینی حقیقتیں مسلط کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور ان کا مقابلہ کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha