21 ستمبر 2026 - 11:12
63 فیصد امریکی ووٹرز ٹرمپ انتظامیہ کو معاشی بگاڑ کا ذمہ دار سمجھتے ہیں

ایک امریکی خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی ووٹرز کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا کہ 63 فیصد ووٹرز ٹرمپ کی حکومتی کارکردگی کو معاشی حالات میں خرابی کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت بڑھ کر 4.48 ڈالر فی گیلن ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ایران کے خلاف جنگ میں داخل ہونے کی معمولی قیمت قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے امریکا کے محنت کش طبقے پر مالی دباؤ اور اخراجات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha