اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صیہونی حکومت کے وزیر سیاحت عمیحائی الیاهو نے عربوں کے خلاف توہین آمیز بیان دیتے ہوئے انہیں وحشی اور غیر مہذب قرار دیا اور کہا کہ ان کی تربیت کی اصلاح کی ضرورت ہے۔
صیہونی وزیر نے اپنے نسل پرستانہ بیان میں عربوں کو ’’وحشی، غیر مہذب اور اونٹوں پر سوار ہونے والے‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں یہودیوں اور مغربی باشندوں کے اخلاق و آداب سیکھنے چاہییں۔
انہوں نے عربوں کو ’’وحشی‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی تربیت درست کرنے کی ضرورت ہے اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں افراتفری پھیلا دیتے ہیں۔
دوسری جانب، صیہونی حکومت کی کابینہ میں مقبوضہ علاقوں سے باہر آباد یہودیوں کے امور کے وزیر عمیحائی شِکلی نے بھی کنیسٹ کے عرب رکن احمد الطیبی کو زبانی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی رکنیت ختم کرکے انہیں اردن جلاوطن کرنے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ