14 ستمبر 2026 - 13:51
آیت اللہ رمضانی کا عدلیہ کے سربراہ کے مشیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

عالمی مجلس اہل بیتؑ کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے عدلیہ کے سربراہ کے مشیر حجت الاسلام والمسلمین علیرضا امینی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مجلس اہل بیتؑ کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے عدلیہ کے سربراہ کے مشیر حجت الاسلام والمسلمین علیرضا امینی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں علیرضا امینی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور ان کے شہید فرزند کی پاک روح کے ساتھ حشر کی دعا کی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سوگوار خاندان اور تمام لواحقین کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کی بھی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha